Biryani pic 78

بے روزگاری کے باعث نوجوان انجینئر، گریجوایٹ دوستوں نے بریانی بیچنا شروع کردی

لاڈکانہ(خبریں ڈیلی) نوجوان انجینئر اور گریجویٹ دوستوں نے بریانی بیچنا شروع کر دی۔ بریانی بیچنے والا عبدالصمد پڑھا لکھا انجینئرنگ ہے جس نے بے روزگاری سے تنگ آکر لاڑکانہ کی سچل کالونی میں اپنے گریجویٹ دوست کے ہمراہ بریانی بیچنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

عبدالصمد کا کہنا ہے کہ وہ انجینئرنگ کی ڈگری مکمل کر کے ایک سال بیروزگار بیٹھا رہا ہے۔ آخرکار اس نے بے روزگاری سے تنگ آکر اپنا بریانی کا کام شروع کر لیاہے۔ عبدالصمد کے دوست نے 2019 میں گریجوایشن مکمل کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اب تک نوکری نہیں ملی اور وہ سندھ حکومت سے شدید مایوس ہیں۔ دوسری جانب انہوں نے نوکری ملنے کی آخری امید وزیراعظم عمران خان سے باندھ رکھی ہے

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں