وزیر اعلی سندھ نے وفاق کو 25 فیصد فنڈ سندھ کو دینے کا مطالبہ کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ بولے وفاق کو خط لکھنا چھوڑ دیا ہے۔ وزیراعظم تھے لکھے آخری خط میں مجھے لگا کہ میں بہت سے لوگوں سے بات کر رہا ہوں۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو سندھ سے زیادہ فنڈز دیے گئے ہیں۔ پنجاب میں 10 سڑکوں کے لیے ساڑھے 35ارب جب کہ بلوچستان کی 28 سکیموں کیلئے 18 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ ہمارا کوئی پروجیکٹ این ایچ اے میں شامل نہیں ہے۔ مزید کہا کہ دو پاکستان نہ بنائیں وفاق صوبے کو فنڈز دے۔ ایسٹ انڈیا کمپنی بنائی تو ہم مزاحمت کریں گے۔
https://www.youtube.com/watch?v=6Pg51_bGEuE