lockdown in pakistan 80

پنجاب بھر کے 11 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ

تفصیلات کے مطابق پنجاب گورنمنٹ نے صوبے بھر کے بڑھتےہوۓکرونا کیسز پنجاب بھر کے 11 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ منتخب اضلاع میں لوگ ڈان 27 اگست سے 15 ستمبر تک ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان ،خانیوال، میانوالی اور سرگودھا سمیت 11 اضلاع میں لاک ڈاؤن ہوگا۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کے مطابق کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو کنٹرول کرنے کے لئے لاک ڈاؤن میں توسیع کی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے تحت عام مارکیٹ رات نو بجے تک کھلی رہ سکیں گی جب کہ ہفتہ اور اتوار کو تمام مارکیٹس بند رہیں گے۔ انڈور شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی ۔صرف 300 آؤٹ ڈور شادی کہ مہمانوں کی اجازت ہوگی۔ تمام قسم کے ثقافتی اور مذہبی تقریبات کے انعقاد پر پابندی ہوگی۔ ریسٹورنٹس آؤٹ ڈور ڈائننگ کے ساتھ رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔ دفاتر میں 50فیصد حملے کی اجازت ہوگی

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں