نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے افغان صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
برطانوی نشریاتی پروگرام میں بات کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ وہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کی حفاظت کے بارے میں بہت فکرمند ہیں اور عالمی رہنماؤں سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔
ملالہ نے کہا کہ صدرجو بائیڈن کو افغانستان کے لوگوں کی حفاظت کے لیے جرات مندانہ اقدامات کرنا ہوں گے۔