Shafqat mehmood 45

پنجاب کے 15 شہروں میں میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز بند

پنجاب کے 15 شہروں میں میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے

لاہور( خبریں ڈیلی)پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلا ئومیں اضافے کے پیش نظر مختلف شہروں میں طبی تعلیمی ادارے 4 سے12ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پنجاب اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فیصلوں کی روشنی میں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے15 شہروں میں سرکاری اور نجی میڈیکل کالجوں، یونیورسٹی، ڈینٹل کالجز، نرسنگ اسکولوں اور دیگر میڈیکل ادارے 4 ستمبر سے 12 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلے کے مطابق راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، خانیوال، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں محمکہ صحت پنجاب کے ماتحت طبی ادارے بند رہیں گے۔ذرائع کے مطابق ان طبی اداروں میں اسٹاف اور ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود رہیں گے یہاں کوئی کھیل یا ثقافتی تقریبات بھی نہیں ہوں گی۔

متعلقہ وائس پرنسپل اور پرنسپل اپنے اداروں میں ٹیچنگ، نان ٹیچنگ اسٹاف اور طلبا ء کی ویکسی نیشن یقینی بنائیں گے۔ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں