65

حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کے لیے 12 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی

اسلام آباد: مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر پیر نور الحق قادری نے میڈیا کو کہا کہ حکومت اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان مذاکرات کار کا کردار ادا کرنے کے لیے 12 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں بریلوی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ریاستی حکام اور مذہبی اسکالرز کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نورالحق قادری نے کہا کہ کمیٹی حکومت کے ساتھ ساتھ جماعت کے رہنماؤں سے بھی بات چیت کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک بھر کے مذہبی رہنماؤں نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور معاملے کو پرامن طریقے سے سمیٹنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وزیراعظم نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ موجودہ حکومت نے ہمیشہ بامعنی اور سنجیدہ مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے علمائے کرام سے یہ بھی کہا کہ ان کی تجاویز، جو ملک کو خونریزی سے بچا سکتی ہیں، ان پر بھی غور کیا جائے گا۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں