مغربی ممالک کا یوکرین کی فوجی امداد کیلئے 1.5 ارب یورو اکٹھے کرنے کے عزم کا اظہار 29

مغربی ممالک کا یوکرین کی فوجی امداد کیلئے 1.5 ارب یورو اکٹھے کرنے کے عزم کا اظہار

مغربی ممالک کا یوکرین کی فوجی امداد کیلئے 1.5 ارب یورو اکٹھے کرنے کے عزم کا اظہار

کوپن ہیگن (92 نیوز) – مغربی ممالک نے یوکرین کی فوجی امداد کیلئے ایک اعشاریہ پانچ ارب یورو اکٹھے کرنے کے عزم کا اظہار کردیا۔

یورپی یونین کے ایک روزہ اجلاس کے اختتام پر ڈنمارک کے وزیر دفاع نے رقم اکٹھی کرنے کے فیصلے کی تصدیق کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ رقم ہتھیاروں کی پیداوار بڑھانے اور یوکرینی فوجیوں کی تربیت پر خرچ کی جائے گی۔

برطانوی سیکرٹری دفاع بین والس نے کہا کہ اس اجلاس سے ثابت ہوگیا کہ روسی صدر پیوٹن کی مغربی ممالک کو یوکرین کی مدد سے روکنے کی خواہش ناکام ہوچکی ہے۔

ایک اعشاریہ پانچ ارب یورو کی اس رقم میں برطانیہ، ڈنمارک اور ناروے کے عطیات شامل ہیں لیکن دیگر ممالک اپنی پارلیمان سے منظوری کے بعد فنڈ میں حصہ ڈالیں گے۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں