ملک میں اتنا بڑا عذاب آیا ہے، شہباز شریف کون سا معرکہ مارنے اقوام متحدہ چلا گیا، عمران خان 22

ملک میں اتنا بڑا عذاب آیا ہے، شہباز شریف کون سا معرکہ مارنے اقوام متحدہ چلا گیا، عمران خان

ملک میں اتنا بڑا عذاب آیا ہے، شہباز شریف کون سا معرکہ مارنے اقوام متحدہ چلا گیا، عمران خان

چکوال (92 نیوز) – چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے ملک میں اتنا بڑا عذاب آیا ہے۔ شہباز شریف کون سا معرکہ مارنے اقوام متحدہ چلا گیا۔

چکوال میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک عذاب کی طرح سیلاب آیا ہوا ہے۔ وزیراعظم کیوں اقوام متحدہ میں تقریر کرنے چلے گئے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنی آئندہ سیاسی حکمت عملی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک کے لیے نکلنے لگے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ان پر دہشت گردی کا مقدمہ بنا دیا گیا، انہوں نے کہا کہ ڈرا دھمکا کر انہیں خاموش نہیں کرایا جا سکتا۔

عمران خان نے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی ناقابل برداشت ہو چکی ہے۔ دو چور خاندان اپنی آدھی دولت بھی واپس لے آئیں تو ملک کو کسی سے مانگنا نہ پڑے۔



Source link

Saqib Mehmood
Author: Saqib Mehmood

Saqib Mehmood is a writer||Columnist||Blogger ||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں