عمران خان کے این اے 118 ننکانہ صاحب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع 32

عمران خان کے این اے 118 ننکانہ صاحب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع

عمران خان کے این اے 118 ننکانہ صاحب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع

ننکانہ صاحب (92 نیوز) – چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے این اے 118 ننکانہ صاحب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے گئے۔

این اے 118 ننکانہ صاحب کیلئے پی ٹی آئی رہنماء اعجاز احمد شاہ نے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں سابق وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اس موقع پر پی ٹی آٸی رہنماء اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی ہمراہ تھی۔

سابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قانون کے مطابق نو حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، اور تمام حلقوں سے کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آٸی انتقامی کارواٸیوں سے خوفزدہ نہیں ہوگی، حکمران خوف خدا کریں۔

پی ٹی آئی رہنماء فرخ حبیب نے کہا کہ این اے 108 میں ضمنی الیکشن کے لیے عمران کے کاغذات نامزدگی کل جمع کروائیں گے۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں