عمران خان نے دنیا کے سامنے دھمکیاں دیں ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، مریم نواز 15

عمران خان نے دنیا کے سامنے دھمکیاں دیں ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، مریم نواز

عمران خان نے دنیا کے سامنے دھمکیاں دیں ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، مریم نواز

اسلام آباد (92 نیوز) – نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے عمران خان نے دنیا کے سامنے دھمکیاں دیں ثابت کرنے کی ضرورت نہیں۔

منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ججز کو دھمکانا ملک اور قوم سمیت کسی کیلئے اچھا نہیں، کارکنوں کو کہتا ہے خوف کے بت توڑ دو اور خود دھمکیاں دینے والوں کا نام لینے کی ہمت نہیں۔

مریم نواز بولیں کہ پنجاب حکومت ایک نہ ایک دن ختم ہونی ہے، جتنی جلدی ختم ہو بہتر ہے،  پنجاب حکومت عدالتی حکم پر بنی ہے، دھمکیاں دینا، جلاؤ، گھیراؤ جمہوری عمل نہیں۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ نوازنوازشریف ان شااللہ جلد واپس آئیں گے، ان کے کیس میں انصاف ہوگا، عمران خان کی سیاست کو قوم کے سامنے بےنقاب کرنا ضروری ہے، رانا ثنااللہ کے ڈر سے ان کا انقلاب نکلا ہی نہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ سے متعلق اپیلوں پر سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔



Source link

Saqib Mehmood
Author: Saqib Mehmood

Saqib Mehmood is a writer||Columnist||Blogger ||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں