nawaz sharif 87

نواز شریف دل گردے اور شوگر کی بیماریوں میں مبتلا ہیں،تازہ میڈیکل رپورٹ

مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نوازشریف دل گردے اور شوگر کی بیماری میں مبتلا ہیں۔

ڈاکٹرز نے انہیں پارکس اور رش والی جگہ پر جانے سے روک دیا ہے۔ مزید عدالت کو بتایا گیا کہ نواز شریف کا علاج جاری ہے اور انہیں احتیاط کرنے کا کہا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ وہ علاج گاہ کے قریب رہے ہیں تاکہ ان کا علاج ممکن ہو سکے۔

یہ بھی کہنا تھا کہ وہ لندن سے باہر نہ جائیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے جب نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی تھی تو نواز شریف کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنی میڈیکل رپورٹ متواتر لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرواتے رہیں گے

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں