england team will come to Pakistan next year 71

اگلے سال انگلینڈ کا دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق ہوگا

لندن (این این آئی)انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ اْنہیں پاکستانی شائقین اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہمدردی ہے جو مہمان ٹیم کو اپنے یہاں خوش آمدید کہنے کیلئے تیار تھے مگر دورہ منسوخ ہوگیا۔

ایک بیان میں جوز بٹلر نے کہا کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ ہونے کے بعد اْنہیں پاکستانی شائقین اور کھلاڑیوں کے جذبات کا احساس ہے، وہ اْن سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں۔ جوز بٹلر نے کہا کہ یہ درست وقت نہیں تھا اس لیے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کیا۔

انگلش کرکٹر نے کہا کہ اْنہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلنے والے کرکٹرز سے پاکستان میں کھیلنے کے حوالے سے بات کی تھی، ان کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ یہاں کھیل کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔جوز بٹلر نے اْمید ظاہر کی کہ اگلے سال انگلینڈ کا دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق ہوگا اور وہ بھی پہلی بار پاکستان کی سرزمین پر کھیلیں گے۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں