نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت نواز شریف کے ریلیف کے لیے شہری کی درخواست 8

نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت نواز شریف کے ریلیف کے لیے شہری کی درخواست

نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت نواز شریف کے ریلیف کے لیے شہری کی درخواست

اسلام آباد (92 نیوز) – نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت نواز شریف کے ریلیف کے لیے شہری نے درخواست دائر کر دی۔

نواز شریف کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں اشتہاری قرار دینے کیخلاف احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں احتساب عدالت کے دائرہ اختیار کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب کو 50 کڑور سے کم مالیت کے کیس میں کارروائی کا اختیار نہیں۔ درخواست گزار محمد اشرف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خلاف دائر ریفرنس میں 13 کڑور کی کرپشن کا الزام عائد کیا گیا۔ عدالت تین ملزمان کو پہلے ہی بری کرنے کا حکم دے چکی ہے۔ عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دے کر جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ ترمیمی ایکٹ کے تحت عدالت نواز شریف کے خلاف کارروائی ختم کرے۔ عدالت نواز شریف کے ضبط اثاثے بحال کرنے اور ریفرنس سے بری کرنے کا حکم دے۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں