pakistan ambassdor in afghanistan 60

وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان کی طرف سے افغانستان کے لیے امداد کی ترسیل شروع

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاک فضائیہ کا سی130 طیارہ امدادی سامان لے کر کابل پہنچ گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، حکومت پاکستان کی طرف سے افغان عوام کے لیے امداد کی ترسیل کا آغاز کیا جاچکا ہے، جس کے لیے پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ کابل پہنچ گیا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ امدادی پیکج میں تقریباً 10 ٹن آٹا ، 1.5 ٹن گھی اور ادویات شامل ہیں۔ 

افغانستان کو 26 میٹرک ٹن امدادی اشیا دی جائیں گی: پاکستانی سفیر

اس حوالے سے  کابل میں موجود میڈیا کے نمائندؤں سے گفتگو کرتے ہوئے ا فغانستان میں پاکستان کے سفیر منصوراحمد خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خوراک اورادویات کی قلت پیدا ہو رہی ہے جس کے پیش نظر افغانستان کو 26 میٹرک ٹن امدادی اشیا دی جائیں گی

منصور احمد کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری  کو  بھی مشکل وقت میں افغانستان کی مدد کرنی چاہیے۔

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر افغانستان کی مدد کا فیصلہ

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے  انسانی بنیادوں پر افغانستان کی مدد کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے پیش نظر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے عوام کے لیے خوراک اور ادویات کی امدادبھجوائی جارہی ہے، امدادی سامان تین سی 130 طیاروں کے ذریعے افغانستان بھجوایا جارہا ہے

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں