kpl tickets 71

کشمیر پریمیئر لیگ کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز

کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹکٹوں کے لیے فروخت آج سے شروع ہونے کا امکان ہے ۔شائقین کرکٹ ٹکٹ مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم آن لائن یا خرید سکیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر میچ کی تقریبا 3000 ٹکٹیں فروخت کیلئے مختص کی جائیں گی ۔کرکٹ ذرائع کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ میں ٹکٹوں کی مختلف قیمت رکھی گئی ہے ۔

کم سے کم ٹکٹ 750 روپے جبکہ وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 2500 روپے رکھی گئی ہے ۔ این سی او سی کی سٹیڈیم میں شائقین کی اجازت کے بعد ٹکٹ کی فروخت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ی ۔ واضح رہے کہ مظفر آباد میں ایونٹ کا آغاز 6 اگست سے ہوگا جب کہ فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔

تمام میچز مظفر آباد سٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے ۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے 19 میں سے 12 میچزڈے اینڈ نائٹ ہوں گے ۔ مایہ ناز آل راونڈر شاہد آفریدی کی راولاکوٹ اور شعیب ملک کی میر پور ہاکس افتتاحی میچ میں مدمقابل ہوگی ۔

اس کے علاوہ کشمیر پریمیئر لیگ نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر لی ہے۔بھارتی بورڈ نے اپنی بھر پور کوشش کی کہ غیر ملکی کھلاڑی کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت نہ کر سکیں۔ان کے اس اقدام کی وجہ سے ان کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں