icc t-twenty world cup 126

ٹی 20 ورلڈ کپ 2022، پاک بھارت میچ کی ایک لاکھ سے زائد ٹکٹیں 5 گھنٹے میں فروخت

لاہور: (خبریں ڈیلی) ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان اور انڈیا کے میچ کی ایک لاکھ سے زائد ٹکٹیں صرف پانچ گھنٹے میں فروخت ہو گئیں، پاک بھارت ٹاکرا 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں شیڈول ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع کی گئی تھی جس کے بعد رواں سال ہونے والے پاک بھارت ٹی20 میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو گئی ہیں، ایک لاکھ سے زائد کرکٹ شائقین روایتی حریفوں کے درمیان ٹاکرا دیکھیں گے۔

چند ماہ قبل یو اے ای میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں