overseas pakistani 69

تحریک انصاف کے منشور میں شامل اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے دیا گیا

ملکی معیشت کو استحکام دینے والے بیرون ملک میں مقیم پاکستانی اب اپنے ووٹ سے سیاسی استحکام بھی لائیں گے۔ تاریخ ساز فیصلہ تاریخ ساز قانون سازی وزیراعظم عمران خان نے ایک اور وعدہ پورا کردیاہے۔ تحریک انصاف کے منشور میں شامل اورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کی خواہش کو حقیقت میں بدل دیا ہے۔

پی ٹی آئی حکومت نے اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلاکر وہ کارنامہ سر انجام دیا جو کوئی اور حکومت نہ دے سکی۔ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ اورسیز پاکستانیوں کو ہر مشکل گھڑی میں پاکستانی معیشت کو استحکام دینے پر ان کے اس اقدام کو سراہتے ہیں۔

اس وقت تقریبا 90 لاکھ سے زیادہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیں جن میں سے 40 لاکھ پاکستانی خلیجی ممالک میں مقیم ہیں ان کی طرف سے بھیجا گیا پیسہ ملکی معیشت کو چلانے میں ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

سب سے زیادہ پیسہ یو اے ای اور سعودیہ عرب میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھیجا جاتا ہے۔ پچھلے ایک سال میں اور صرف پاکستانیوں نے ریکارڈ ریمیٹنس بھیجیں۔ ان کی اس خدمت کے اعتراف میں انہیں ووٹ کا حق دیا گیا۔ یاد رہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے علاوہ اپوزیشن کی جماعتوں نے اس بل کی مخالفت کی۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں