imran-addressing-at-world-econ 84

عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی پاکستان کے لئے بڑا اعزاز

وزیراعظم عمران خان نے عالمی یوم ماحولیات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا نے تسلیم کیا ہے کہ ہمیں آئندہ نسلوں کی فکر ہے۔ ہم نے خیبرپختونخوا میں ایک ارب تک درخت لگائے۔ قدرتی ماحول کی بحالی کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔ امیر ممالک ماحولیات سے متاثرہ ممالک کی
مدد کریں۔

ماحولیات کی بہتری کے لیے پاکستان کی کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا۔ پاکستان نے عالمی یوم ماحولیات کی مرکزی تقریب کی میزبانی کی۔ اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں تقریب منعقد ہوئی اور وزیراعظم عمران خان نے بطور مہمان خصوصی اس میں شرکت کی۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور دیگر کے پیغامات نشر کیے گئے۔

اس حوالے سے چینی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کی بہتری کا کام انسانیت کی بقا کے لیے ضروری ہے۔ عالمی برادری کو ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی پڑے گی۔ یو این سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جو نقصان کیا اس کو سدھارنےکا وقت آگیا ہے۔ ہم نے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔ اس حوالے سے امین اسلم کا کہنا تھا کہ دس لاکھ ایکڑ پر محیط جنگلات کو دوبارہ بحال کریں گے۔ ایک ارب درخت لگا دیے 9ارب مزید درخت لگائیں گے۔ ایک سال میں نئے 15 نیشنل پارک بنائے۔ نوجوانوں کو نوکریاں اور ٹریننگ دیں گے۔

مزید کیا اس تقریب میں کیا ہوا آئیے دیکھتے ہیں

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں