agricultural commodities 65

پاکستان زرعی اجناس سے مالامال۔۔۔۔

رواں مالی سال میں زراعت کے حوالے سے کافی اچھی خبر موصول ہوئیں ہیں۔ کھیتوں نے سونا اگلا ہے اور پاکستان زرعی اجناس سے مالا مال ہو گیا ہے۔ اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو سب سے زیادہ اضافہ گنے کی فصل میں دیکھا گیاہے۔ اس حوالے سے گنے کی پیداوار 8 کروڑ 10 لاکھ ٹن ہوئی ہیں۔

جس میں مجموعی طور پر 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے گندم کی بھی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے جس کے اعداد و شمار کے مطابق گندم کی پیداوار دو کروڑ 72 لاکھ 93 ہزارٹن ہوئی ہے۔ملک میں گندم کی پیداوار بھی1•8 فیصد سے زیادہ رہی ہے۔اسی طرح چاول کی فصل نے بھی زرعی نمو کے اضافے میں اپنا حصہ ڈالاہے۔

چاول کی فصل میں 6•13فیصد اضافے کے ساتھ مجموعی پیداوار 84 لاکھ 19 ہزار ٹن رہی ہے۔کپاس کی فصل جو کئی سال سے تنزلی کا شکار ہے۔اسکی پیداوار میں اضافہ نہ ہوسکا۔گزشتہ سال کی 14۔9 ملین گانٹھ کی بہ نسبت اس سال مجموعی پیداوار 064۔7ملین گانٹھیں رہی ہے۔اسی طرح مجموعی طور پر زراعت کی شرح 77۔2فیصد رہی ہے۔زرعی اجناس کے علاوہ لائیو سٹاک کے شعبے نے بھی گروتھ ہوئی ہے۔اس میں گروتھ 06۔3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں