hammad azhar 83

پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو فیٹف کی دو مونیٹرنگ پالیسیز میں ہے

وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو فیٹف کی دو مونیٹرنگ پالیسیزمیں ہے۔ پاکستان کو جو ایکشن پلان دیے گئے ہیں وہ دنیا کی مشکل ترین ایکشن پلان ہے۔ دو ایکشن پلان کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:

پہلے ایکشن پلان میں 27 نکات تھے جس میں سے 24 نکات پر فروری میں ہم عمل کر چکے تھے۔ اور ہم نے مزید اس پر پیش رفت کر کے فیٹف کو رپورٹ بھیج دی ہے۔ ان کے ساتھ فیس ٹو فیس میٹنگ کیں ہیں۔

دوسری طرف اس کے متوازی جو دوسرا ایکشن پلان چل رہا ہے اس کو ہم ای آر کہتے ہیں۔ ایم آئی آر کے بھی آگے دو جز ہیں لیکن ان میں سے ایک ٹیکنیکل کمپلائنس کا جز ہے اس میں سے 40 نکات اکتوبر 2019 میں تھے۔ جس میں سے صرف دس نکات پر عمل کرنے کے قریب تھے۔ 4 جون کو آنے والے نتیجے کی وجہ سے پاکستان 40 نکات میں سے 21 نکات پر مکمل طور پر عمل کر چکا ہے۔

اس کا اعتراف ایف اے ٹی ایف نے بھی کیا ہے۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ فیٹف کی طرف سے کہا گیا ہے کہ دنیا کی تاریخ میں کوئی ایسا ملک نہیں جس نے دو سال میں اتنی زیادہ پیش رفت ٹیکنیکل کمپلائنس سے دکھائ ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جو مزید نکات ہے گئے ہیں ہم ان پر عمل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسی صورت میں گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ جائیں گے جب ہم دونوں ایکشن پلان پر مکمل طور پر عمل کریں گے

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں