ministry of defence of india 100

بھارت پاکستان کی حدود میں داخل ہونے اور فضائی حملے کرنے سے باز نہیں آئے گا۔بھارتی وزیر دفاع

اسلام آباد دفتر خارجہ نے “انتہائی غیر ذمہ دارانہ، اشتعال انگیز اور بے جا ریمارکس” دینے پر ہندوستانی وزیر دفاع کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ بھارت پاکستان کی حدود میں داخل ہونے اور فضائی حملے کرنے سے باز نہیں آئے گا۔

پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ پوری دنیا فروری 2019 میں ہندوستانی مہم جوئی کو ناکام بنانے میں پاکستان کی صلاحیت اور عزم کی گواہ ہے

بھارتی جنگی جنون کا جواب دیتے ہوئے، دفتر خارجہ نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ وزیر کے ریمارکس “فریب” تھے اور اپنے پڑوسیوں کے خلاف نئی دہلی کی دشمنی کی عکاسی کرتے ہیں۔
پاکستان کے خلاف بھارت کی گندی مہم مکمل طور پر بے نقاب اور بدنام ہو چکی ہے

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں