پاکستان اور انگلینڈ کے مابین میچز، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان مرتب 18

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین میچز، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان مرتب

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین میچز، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان مرتب

کراچی (92 نیوز) – پاکستان اور انگلینڈ کے مابین نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچز کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا۔

پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے مجموعی طور پر 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی پر مامور ہیں۔ پاک فوج ،رینجرز اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی ڈیوٹیاں دیں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم، ائیرپورٹ، روٹس، ہوٹلز اور دیگر مقامات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ٹیموں کی نقل وحرکت کے دوران فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

نیشنل اسٹیڈیم آنے والے کرکٹ شائقین کے لیے پارکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں، پارکنگ پوائنٹس میں ایکسپوسنٹر، چائنہ گراؤنڈ، متصل نیشنل کوچنگ سنٹر شامل ہیں۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں