پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی 20 سیریز کل سے کراچی میں شروع ہو گی 14

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی 20 سیریز کل سے کراچی میں شروع ہو گی

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی 20 سیریز کل سے کراچی میں شروع ہو گی

کراچی (92 نیوز) – پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کل سے کراچی میں شروع ہو گی۔

سیریز کے پہلے مرحلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 4 ٹی20 میچ کھیلے جائیں گے جبکہ باقی تین میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوزف بٹلر کے زخمی ہونے کے بعد معین علی ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے۔

دونوں ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھرپور پریکٹس کی ۔ قومی کرکٹ ٹیم میں چند تبدیلیاں بھی سامنے  آئی ہیں ۔ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان سے سیزیز میں اوپنگ بھی نہیں کرائی جائے گی ۔

کپتان بابر اعظم کے مطابق سیریز میں غلطیوں پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ یہ سیریز  ٹی 20 ورلڈکپ  کی تیاری کیلئے بہت مفید ثابت ہو گی۔ انگلینڈ نے دورہ پاکستان کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں 5 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں