New Zealand cricket board 89

پی سی بی نے دورہ نیوزی لینڈ کا شیڈول جا ری کر دیا

لاہور: (خبریں ڈیلی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا۔ مہمان ٹیم 18 سال بعد ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔
پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 18 سال بعد پاکستان کے دورے پر آئے گی جس کے دوران آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ۔

دونوں ٹیمیں انٹرنیشنل ون ڈے سیریز میں شامل تینوں میچز راولپنڈی میں کھیلیں گی، یہ میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز میں شامل تمام 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے جو 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئندہ سال دوبارہ پاکستان آئے گی۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان اور چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ ڈیوڈ وائیٹ کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوچکی ہیں، سیریز سے تعلقات مزید بہتر ہونگے۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں