psl 84

پاکستان سپر لیگ6 کے بقیہ میچز کے لیے پی سی بی کی مشکلات بڑھ گئیں

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھارتی براڈ کاسٹرز کو ابو ظہبی سے دبئی منتقل کر دیا گیا۔ بھارتی برڈ کاسٹرز کو دبئی میں قرنطینہ کرنا تھا لیکن ان کو ابوظہبی میں منتقل کیا گیا جہاں پر محکمہ صحت نے ایکشن لیتے ہوئے انہیں دوبارہ دبئی منتقل کر دیا۔

اس حوالے سے اگر ان کا قرنطینہ پانچ تاریخ کو ختم ہو جاتا ہے تو ایک دن ریسٹ کے بعد سات تاریخ کو پی ایس ایل کا پہلا میچ شروع ہو جائے گا۔ لگتا ایسا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز تاخیر کا شکار ہونگے اور اس حوالے سے کرکٹ بورڈ نے اجلاس بلا لیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائز مالکان کا آن لائن اجلاس جاری ہے۔ جتنے دن پی ایس ایل تاخیر کا شکار ہو گا اتنی ہی اس کی کاسٹ بڑھ جائے گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندر بدھ کی رات کو ٹریننگ سیشن کا آغاز کریں گی۔ ذرائع کے مطابق دونوں ٹیمیں شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کریں گی۔ مزید یہ کہ بھارتی ٹیکنیشن کے لیے ابوظہبی حکومت سے خصوصی درخواست کی جائے گی۔ ابوظہبی کی وزارت کل دوپہر تک فیصلہ کر لے گی۔ اجازت مل گئی تو ایونٹ کا آغاز 7جون سے ہو سکتا ہے۔ فرنچائز مالکان کو تین ممکنہ شیڈول پیش کئے گئے۔ پی ایس ایل کے باقی میچز کا آغاز 7 ،8اور 9 جون سے رکھا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ آئسولیشن کے دوسرے پانچویں اور ساتویں روز میں پی سی آر کی گئی۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں