imran khan speech today 72

کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے قتل پر عوام حیران ہیں، وزیراعظم

‏وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری نفرت انگیز مواد، انتہا پسندی روکنے کے اقدامات کرے۔اس حملے کیخلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے قتل پر عوام حیران ہیں ۔نفرت انگیز ویب سائٹس انسانوں میں نفرت پیدا کرتی ہیں۔

ان ویب سائٹس کیخلاف عالمی سطح پر کارروائی ہونی چاہیئے۔وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈا کے وزیراعظم سے یہ معاملہ اٹھایا ہے۔کینیڈین وزیراعظم اسلاموفوبیا سے لڑنے کی اہمیت سمجھتے ہیں۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں