پشاور سے کراچی آنیوالی رحمن بابا ٹرین ڈی ریل، ٹرینوں کی آمدورفت متاثر 29

پشاور سے کراچی آنیوالی رحمن بابا ٹرین ڈی ریل، ٹرینوں کی آمدورفت متاثر

پشاور سے کراچی آنیوالی رحمن بابا ٹرین ڈی ریل، ٹرینوں کی آمدورفت متاثر

پشاور (92 نیوز) – پشاور سے کراچی آنے والی رحمن بابا ٹرین ڈی ریل ہوگئی، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوگئی ہے۔ حادثہ تیز رفتاری کے دوران ایمرجنسی بریک لگانے کی وجہ سے پیش آیا۔

پشاور سے کراچی آنے والی رحمن بابا ایکسپریس حیدرآباد کے قریب بولاری کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ ٹرین کا انجن سمیت پانچ بوگیاں ڈائون ٹریک پرپٹری سے اترگئیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔ حادثے کے فوری بعد ریلوے افسران، ایمبولینسز اور ایدھی رضاکاروں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہےکہ ڈائون ٹریک پر ٹرینوں کو کوٹری میں روک دیا گیا ہے جبکہ اپ سائیڈ کی تمام ٹرینیں اپنی منزل مقصود پر رواں دواں ہیں۔

ترجمان کے مطابق ڈاؤن ٹرین کو 45 اپ پاکستان ایکسپریس گزرنے کے بعد سنگل لائن ورکنگ کرکے کراچی کی طرف روانہ کردیا جائیگا۔



Source link

Saqib Mehmood
Author: Saqib Mehmood

Saqib Mehmood is a writer||Columnist||Blogger ||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں