cnacer patient huzaifa in pia 94

پی آئی اے نے کینسر میں مبتلا لڑکے کا پائلٹ بننے کا خواب پورا کر دیا

حذیفہ نے کیپٹن کی وردی پہنی، سیمولیٹر میں بیٹھ کر کاک پٹ کا لطف بھی اٹھایا۔ پی آئی اے کی وردی اور سینے پر کیپٹن کا بیڈج لگاوانا کینسر میں مبتلا حذیفہ کا خواب تھا۔جسے میک آوش فاؤنڈیشن اور پی آئی اے نے پورا کیاہے۔

حذیفہ نے پائلٹ کی وردی پہن کر اور جہاز میں بیٹھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ حذیفہ کی دلی خواہش کی تکمیل اور ہر پل اس کی تکمیل کے لئے دعا مانگتے والدین کے لیے اطمینان کا باعث بنی ہےمیک آوش فاؤنڈیشن 13 ہزار ایسے بچوں کی خواہش پوری کر چکی ہے۔

سر براہ میک آوش فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ ہم نے کئی ایسے بچوں کی خواہشیں پوری کیں ہیں جو اس دنیا میں نہیں رہے لیکن ہمیں خوشی ہوتی ہے کہ ہم ان کے چہروں پر خوشی لاۓ۔ اس حوالے سے پی آئی اے کی ٹیم نے بھی بھرپور تعاون کا یقین دلایا کہ وہ ایسے بچوں کو مستقبل میں سپورٹ کریں گے جو مشکل مراحل سے گزر رہے ہیں۔ 14 سالہ حذیفہ دو سال سے خون کے سرطان میں مبتلا ہے اور کراچی کے کینسر ہسپتال میں اس کا علاج جاری ہے

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں