73

وزیراعظم عمران خان نے سرزمینِ مدینہ منورہ پر قدم رکھنے سے پہلے جوتے اتار دیے

اسلام آباد (خبریں ڈیلی)عمران خان وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ کی زمین پر قدم رکھنے سے پہلے جوتے اتار دیے۔

وزیراعظم کا استقبال کرنے والے گورنرمدینہ نے جوتے پہنے رکھے تھے۔اس موقعے پر حافظ محمد طاہراشرفی اور پاكستانی سفیر جنرل (ر)بلال اكبر بھی موجود تھے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے تین روزہ دورہ پر سعودی عرب پہنچ چکے ہیں ۔

جہاں وہ محمد بن سلمان اور سعودی بادشادہ سلمان بن عبد العزیز سمیت دیگر سے ملاقاتیں کریں گے ۔ وزیراعظم عمران خان 23 اکتوبر کو سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عبدالعزیز کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ اور کابینہ کے دیگر ارکان بھی وفد میں شامل ہونگے،وزیراعظم عمران خان سمٹ میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش مسائل پر نقطہ نظر پیش کریں گے۔

ترجمان نے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے،وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

Saqib Mehmood
Author: Saqib Mehmood

Saqib Mehmood is a writer||Columnist||Blogger ||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں