وزیراعلی سےملاقات کرنےوالوں میں میاں جلیل احمد شرقپوری، چودھری اشرف علی انصاری، محمد غیاث الدین،محمد فیصل خان نیازی،رئیس نبیل احمد،عنضفر عباس اور اظہر عباس چانڈیا شامل تھے۔اس کے علاوہ چیف وہیپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ، طاہر بشیر چیمہ، یونس انصاری اور مسعود مجید بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اراکین اسمبلی کا وزیراعلی پنجاب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔اراکین اسمبلی نے پنجاب کے آئندہ بجٹ میں عوامی فلاح کے لئے شاندار اقدامات تجویز کرنےپر وزیراعلی عثمان بزدار کے ویژن کو سراہا۔ اس موقع پر وزیر اعلی عثمان بزدار کہنا تھا کہ میرے دروازے سب کےلئےکھلے ہیں۔
پنجاب کا نیابجٹ صوبے کےعوام کے لئے ترقی و خوشحالی کا نیا باب رقم کرے گا۔صوبے کی تاریخ میں ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ کیاجارہاہے۔ تعلیم،صحت،زراعت، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں کےلئےزیادہ فنڈز مختص کئےجائیں گے