haroon ur rasheed 78

ن لیگ والے یہ کہتے ہیں کہ اگر ہم نے یہ الیکشن ہارا تو ہمارا حال ق لیگ جیسا ہوگا

سینئر تجزیہ کار اور معروف صحافی ہارون رشید کا کہنا تھا کہ نون لیگ میں الیکٹیبلز آپس میں یہ گفتگو کرتے ہیں کہ اگر اگلا الیکشن پچھلے الیکشن کی طرح عمران خان نے جیت لیا اور ہم ہار گئے تو ہمارا حال ق لیگ جیسا ہوگا۔ انہوں نے مزید امید ظاہر کی کہ اگلا الیکشن بھی عمران خان جیتیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ق لیگ بھی ایک بہت بڑی جماعت تھی حالانکہ انہوں نے پنجاب میں صوبائی گورنمنٹ بھی بنائی تھی لیکن لال مسجد کے بعد وہ سکڑ رہ گئی۔ دوسری جانب انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سمجھتے ہیں کہ وہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کو استعمال کرتے ہوئے اقتدار حاصل کر لیں گے ۔

جس کے کوئی امکان نظر نہیں آتے۔ کی عالمی اسٹیبلشمنٹ نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روک لیا تھا؟ انہوں نے کہا کہ سیاست آرٹ آف پوسیبیلیٹیز کا نام ہے نہ کی ضد کا نام۔ دوسری جانب انہوں نے کہا کہ پنجاب کی بیوروکریسی شریف خاندان کے ساتھ وفاداری کرتے کرتے تھک گئی ہے۔ اور انہیں اس چیز کا احساس ہو گیا ہے۔ پنجاب کی بیوروکریسی نے اپنا رخ تبدیل کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ قبضہ گروپوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں