pmln politics 55

ن لیگ کی اندرونی سیاست

جیسا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ن لیگ کے من پسند اور چاہنے والے سمیت سب ہی یہ بیانیہ دینا چاہ رہے ہیں کہ ن لیگ میں دراڑ پڑ چکی ہے۔چچا بھتیجی میں جنگ شدت اختیار کر چکی ہے۔اور ایک مکمل پلاننگ کے تحت تمام ن لیگ کے لوگوں کی جانب سے اس سب کو ڈیفینڈ کیا جارہا ہے۔

اس موجودہ صورتحال میں دیکھا جائے تو ن لیگ ڈبل سیاست کر رہی ہے۔ن لیگ کو نوازشریف جان بوجھ کر ظاہری طور پر 2 گروپوں میں تقسیم دکھانا چاہتے ہیں،۔گریبان اور دوسرا پاوں این۔ آر او کی پالیسی پر گامزن ہے۔
مریم صفدر کو شروع دن سے ہی گلے پڑنے پر لگا دیا گیا ہے جس میں وہ ہمارے آرمی چیف سمیت تمام ڈیفنس اداروں کے سربراہان کے خلاف اور اداروں کے خلاف بھارت کا بیانیہ اپنائے ہوئے ہیں اور میاں صاحب کو قائداعظم اور پاک افواج کو انگریز کی افواج اور دہشتگرد ثابت کرنے پر تلی ہیں۔اس کے بر عکس شہباز شریف صلح صفائی کی سیاست کر رہے ہیں۔

جیسا کہ سب جانتے ہیں راولپنڈی سے شروع سے چوہدری نثار اور شہباز شریف ہی بات کرتے ہیں، اس بار بھی بلکل ایسا ہی کیا جارہا ہے، ابھی چند عرصہ پہلے نیشنل سیکورٹی کی میٹنگ میں جنرل باجوہ صاحب کی شان میں قصیدے سنانا اس کی زندہ مثال ہے۔2 اگست کو سلیم صافی کے پروگرام میں بھی شہباز شریف برملا این آر او مانگ چکے ہیں۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے، این آر او کس کے لئے مانگ رہے ہیں موصوف؟؟؟یقینا اپنے لئے تو نہیں مانگ رہے،یقینا یہ اپنے بڑے بھائی کو بچانے کے لئے سرگرم ہیں۔آپ کے خیال میں کیا یہ سب ن لیگ کی ملی بھگت ہے یا واقعی ان میں اختلافات بھی ہیں۔ اپنی رائے کا اظہار ضرور کیجئے گا۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں