پنجاب اسمبلی میں سود کے نجی کاروبار پر پابندی عائد کرنے کا بل منظور 30

پنجاب اسمبلی میں سود کے نجی کاروبار پر پابندی عائد کرنے کا بل منظور

پنجاب اسمبلی میں سود کے نجی کاروبار پر پابندی عائد کرنے کا بل منظور

لاہور (92 نیوز) – پنجاب اسمبلی میں سود کے نجی کاروبار پر پابندی عائد کرنے کا بل منظور ہو گیا۔

خدیجہ عمر نے دی پنجاب پروہیبیشن آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لون بل 2022 پیش کیا۔ وزیراعلی نے اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ اللہ اور اللہ کے رسولﷺ کے احکامات کی تعمیل میں پرائیویٹ طور پر سود کے کاروبار پر پابندی لگا رہے ہیں۔ چودھری پرویزالہی نے آئندہ ہفتے تک نوکریوں سے پابندی اٹھانے کاعندیہ بھی دیا۔

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے کہا کہ سابق دور میں نابینا افراد کو لاٹھیاں ماری گئیں، ہم نےان کا بند الاؤنس بحال کرکے 10 ہزار تک کر دیا ہے۔ ٹیچرز کی تنخواہیں بھی بڑھائیں گے۔

وزیر اعلی چودھری پرویزالہی نے سود کے خلاف قانون سازی کا اعلان 13 اگست کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے جلسے میں کیا تھا۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں