deputy speaker qasim soori 81

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی تیاری

اسلام آباد قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں بجٹ اجلاس کے دوران ہونے والے ہنگاموں کی وجہ سے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پر اپوزیشن نے جانبداری کا الزام لگایا ہے اور ان دونوں کوئی خلاف تحریک عدم اعتماد لے آنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے حکومتی ارکان نے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے اور حکمت عملی تیار کی ہے کہ اس کو کیسے ناکام کیا جائے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کل ایوان میں پیش کی جائے گی۔ اس حوالے سے حکومتی ارکان کی طرف سے بنائی گئی منصوبہ بندی میں حکومتی اور اتحادی ارکان ایوان میں ووٹنگ کے وقت شریک نہیں ہوں گے۔

اپوزیشن کو تحریک کامیاب بنانے کے لیے 172 ارکان چاہیے ہوں گے۔ اپوزیشن اراکین کی تعداد 163 ہے اور 3 آزاد بھی ہیں۔ مطلوبہ اکثریت نہ ملنے پر تحریک مسترد کر دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ووٹنگ سے قبل تحریک تکنیکی بنیادوں پر مسترد ہو چکی ہے۔ تاریخ پر ایک رکن قومی اسمبلی کے دستخط مشکوک ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ ذرئع قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر ووٹنگ سے پہلے معاملے پر رولنگ بھی دے سکتے ہیں۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں