Koi bukha na soye 65

وزیراعظم عمران خان نے احساس کوئی بھوکا نہ سوئے اقدام کا دائرہ کار کو مزید بڑھا دیا

“کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کے تحت فی الوقت 5شہروں میں کھانا بردار ٹرکوں کے ذریعے کھانا تقسیم کیا جاتاہے
وزیراعظم نے ملتان، گوجرانوالہ اور لاہور کیلیئے 4نئے کھانا بردار ٹرکوں کا افتتاح بھی کردیا۔
کل ملا کر اب 7شہروں میں 16ٹرکوں کے ذریعے کھانے کی تقسیم ہوگی ۔
اکتوبر سے 29شہروں میں 40ٹرکوں کے ذریعے پروگرام کا دائرۂ کار وسیع کیا جا رہا ہے
ملک گیر وسعت کے بعد روزانہ 40ہزار افراد اور سالانہ 14لاکھ 60ہزار افراد کو کھانا پہنچایا جائے گا
“احساس کوئی بھوکا نہ سوئے” اقدام کے ذریعے مزدوروں میں کھانا مفت تقسیم کیا جاتا ہے
ابتک 5شہروں میں 8لاکھ 31ہزار سے زائد مزدوروں کو کھانا پہنچایا جا چکاہے
اس سال کے آغاز پر وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ کوئی بھوکا نہیں سوئے گا
احساس کوئی بھوکا نہ سوئے اقدام وزیراعظم کے اسی عزم کو عملی جامہ پہنانے کی کڑی ہے
مخیر حضرات وفلاحی اداروں کو اقدام میں شامل کرنے کیلیئے احساس کوئی بھوکا نہ سوئے عطیات فنڈ بھی قائم ہے

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں