تفصیلات کے مطابق دورے کی دعوت برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دی۔دوطرفہ تعلقات اور خطے میں تعاون بڑھانے پر غور کیا جاۓ گا۔اس کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا جاۓ گا۔
چند دن پہلے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ٹیلیفونک گفتگو جس میں برطانوی وزیراعظم نے وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت دی۔ حالیہ دنوں میں ہونے والی عالمی ماحولیاتی کی تقریب جو کہ پاکستان میں منعقد ہوئی اس میں برطانوی وزیراعظم نے ویڈیو پیغام میں عمران خان کو10بلین ٹری سونامی کا آغاز کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔