وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری مسترد کر دی
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی اور ان میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
اس حوالے سے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے وزیراعظم عمران خان کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیش کی گئی جو کہ وزیراعظم عمران خان نے مسترد کردی۔ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اوگرا نے وزیراعظم عمران خان کو 8.86 روپے فی لیٹر پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز دی جو وزیراعظم عمران خان نے مسترد کردی۔
وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔