74

وزیراعظم عمران خان کی بلوچستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات بلوچستان میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب بلوچستان میں ہمارے سپاہیوں پر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں 4 جوان شہید اور 8 زخمی ہوئے، جس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
‏عمران خان نے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں شہداء کے اہلِ خانہ کیساتھ ہیں۔ ان دہشتگردوں کیخلاف ہماری لڑائی جاری رہیگی اور ہم انہیں بلوچستان میں امن و ترقی خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں