113

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کے پرسنل سیکرٹری مستعفی

صوابی(خبریں ڈیلی ) ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون برائے تجارت وسرمایہ کاری عبدالکریم خان تورڈھیر کے پرسنل سیکرٹری اسماعیل خان نے اپنے عہدے سے احتجاجاًاستعفیٰ دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ بدترین مہنگائی اور
ظلم میں کسی مشیر یا وزیر کے ساتھ پرسنل سیکرٹری ڈیوٹی نہ کرنا بہتر ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں بحیثیت پرسنل سیکرٹری کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ کم از کم روز قیامت اس کا جواب دہ نہیں ہوں گا۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں