psl7-haris-3rd-fastest-half-century 156

محمد حارث نے پی ایس ایل میں‌ تاریخ‌ رقم کردی

پشاور زلمی کے نوجوان بیٹر محمد حارث نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف تیز ترین نصف سنچری جڑ دی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جسے نوجوان اوپنر محمد حارث نے درست ثابت کردیا۔

نوجوان اوپنر نے 18 گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری جڑ دی

محمد حارث تیز ترین نصف سنچری اسکور کرنے پر تیسرے کھلاڑی بن گئے، پہلے اور دوسرے نمبر پر کامران اکمل اور آصف علی موجود ہیں جنہوں نے 17 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی

محمد حارث نے آتے ہی یونائیٹڈ کے بولرز پر لاٹھی چارج شروع کیا اور فاسٹ بولر محمد موسیٰ کے ایک اوور میں 22 رنز بٹور لیے

اوپنر کی اننگز کی اننگز میں 5 چوکے اور 4 بلند و بالا چھکے شامل ہیں، محمد حارث 55 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں