jahangir khan tareen 100

پی ٹی آئی کے رہنما جمشید اقبال چیمہ جہانگیر ترین پر برس پڑے۔

انہوں نے جہانگیر ترین کے بارے میں بڑے بڑے انکشافات کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے جی این این کے پروگرام کلیش میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیرترین ہمیشہ پارٹی پر بوجھ رہے ہیں اور پارٹی کو نقصان پہنچاتے رہے ہیں ان کی وجہ سے ہمیں نقصان بھی ہوا ہے اور ہمیں طعنے بھی سننے پڑ رہے ہیں۔

یہ خود کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بندہ خود اپنے حلقے سے الیکشن نہیں جیت سکتا ہو وہ دوسروں کو کیا ووٹ لے کر دے گا۔ ان کا ساتھ دینے والے ارکان پی ٹی آئی کے ہی ہیں اور انہوں نے واپس آنا ہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین کی حیثیت وہی ہے جیسے نواز شریف اور زرداری کی ہے وہ ہمیشہ پیسے کے زور پر پارٹی کی توڑ پھوڑ کو جاری رکھا

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں