usman buzdar 85

وزیراعلی پنجاب ناقص کارکردگی پر برہم، محکمہ پلاننگ اور ڈویلپمنٹ سے رپورٹ طلب

پنجاب کے مختلف محکموں کے ترقیاتی بجٹ میں مایوس کن کارکردگی نظر آئی۔ رواں مالی سال بجٹ کا منظور شدہ مشکل سے ہی آدھا ہی خرچ ہو سکا ہے۔ جس پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ناقص کارکردگی پر برہم ہوئے اور محکمہ پلاننگ اور ڈیولپمنٹ سے تفصیلی رپورٹ مانگ لی۔

لاک ڈاؤن کی مشکلات یا افسر شاہی کا سرخ فیتہ صوبائی محکمہ نظر ثانی شدہ چار سو ارب روپے کے بجٹ کا نصف حصہ ہی خرچ ہو سکا۔ گیارہ ماہ میں محکمہ خزانہ نے مختلف محکموں کو 285 ارب روپے جاری کیے ہیں۔ جن میں سے محکمے میں دو سو ارب روپے ہی خرچ کر سکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبے کی سطح پر کمیونیکیشن اینڈ ورکس، ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن کی کارکردگی بہتر رہی ہے۔ تینوں محکموں نے 85 فیصد سے زیادہ ترقیاتی بجٹ استعمال کر لیا۔ لاہور میں فنڈز کا استعمال صرف 19 فیصد رہا۔

مختلف محکموں کو 75 ہزار 485 ملین روپے لیکن صرف 19632 ملین خرچ کیے گئے۔ وزیر اعلی پنجاب ترقیاتی فنڈز کے کم میں استعمال ہونے پرناراض ہیں۔ وزیراعلی کی ہدایت پر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ایک جامع رپورٹ پیش کرے گا جس کے بعد ترقیاتی فنڈز خرچ نہ کرنے والے محکموں کے سربراہان کے خلاف کاروائی ہو سکتی ہے

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں