پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری، فریقین کو نوٹس جاری 11

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری، فریقین کو نوٹس جاری

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری، فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد (92 نیوز) – پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفیٰ مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل فیصل فرید چوہدری عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر درخواست پر عائد تمام اعترضات دور کر لیے گئے۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری 123 افراد کے استعفوں کو منظور کر چکے اور اب دوبارہ مرحلہ وار منظوری خلاف قانون ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ سیکریٹری قومی اسمبلی کا مجاز نمائندہ متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ آئندہ سماعت پر پیش ہو۔

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفیٰ مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست میں حکم امتناع کی درخواست بھی ہوئی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔



Source link

Saqib Mehmood
Author: Saqib Mehmood

Saqib Mehmood is a writer||Columnist||Blogger ||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں