قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کی کٹ کی رونمائی کردی 11

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کی کٹ کی رونمائی کردی

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کی کٹ کی رونمائی کردی

کراچی (92 نیوز) – آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ تیار ہو گئی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کی کٹ کی رونمائی کر دی۔

قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی تقریب رونمائی کراچی میں منعقد ہوئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کی نئی یونیفارم میں سبز رنگ غالب ہے تاہم اس میں پیلی رنگ دھاریاں ڈالی گئی ہیں۔ یونیفارم میں پیلی دھاریوں کا پہلی مرتبہ  اضافہ کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کی شرٹس پر پیلی دھاریاں آسمانی بجلی تیز چمک، برق رفتاری اور مخالف کے لئے ہیبت کے طور پر استعمال کی گئی ہے۔

جرسی کے ایک جانب پی سی بی کا لوگو ہے جبکہ دوسری جانب ایک ستارہ بنایا گیا ہے جس کے نیچے ٹیم گرین لکھا گیا ہے۔ پی سی بی نے کٹ کی رونمائی کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کی ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس میں بابر اعظم نئی کٹ زیب تن کئے ہوئے ہیں۔

ایک اور تصویر میں مرد اور خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کے ارکان کو نئی یونی فارم میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس تصویر میں پانچ کھلاڑی ہیں۔ بابر اعظم درمیان میں جبکہ ان کے ساتھ فاطمہ ثناء، شاداب خان اور نسیم شاہ کھڑے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور اس کے بعد آسٹریلیا میں اکتوبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نئی یونی فارم پہنے گی۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں