رانا ثنا اللہ کو فکر کرنی چاہیے، اب پوری تیاری سے اسلام آباد آئیں گے، عمران خان 10

رانا ثنا اللہ کو فکر کرنی چاہیے، اب پوری تیاری سے اسلام آباد آئیں گے، عمران خان

رانا ثنا اللہ کو فکر کرنی چاہیے، اب پوری تیاری سے اسلام آباد آئیں گے، عمران خان

اسلام آباد (92 نیوز) – چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو فکر کرنی چاہیے، اب پوری تیاری سے اسلام آباد آئیں گے۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی تحریک کا اعلان جلد کروں گا، رانا ثنا نے کوئی دھمکی دی ہے، ان سے وعدہ ہے، وہ اسلام آباد میں چھپ نہیں سکیں گے۔ 25 مئی کو لانگ مارچ کی تیاری نہیں تھی، پرامن احتجاج میں جارہے تھے۔

عمران خان نے کہا دیکھتے ہیں ہفتے کو اسلام آباد کس تعداد میں باہر نکلتا ہے، اس کے بعد میں فیصلہ کریں گے لانگ مارچ کی کال کب دینی ہے، کال تب دیں گے جب سمجھیں گے ٹائیگر اور ٹائیگرس حقیقی آزادی تحریک کیلئے تیار ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جو لوگ ملک پر قبضہ کرکے بیٹھے ہوئے ہیں وہ اس نظام سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں، ان کا حکومت میں آنے کامقصد مہنگائی کم کرنا نہیں ،،اپنے کیسزختم کرانا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ ان کے دور میں معیشت بہتری کی جانب گامزن تھی، انہوں نے کہا آج جتنی مہنگائی ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں