qasim ali shah with his student arslan mirza 90

کم عمری میں والد کا سایہ اٹھ جانے کے بعد دنیا کابیسٹ انویٹو ڈیزائن ایوارڈ حاصل

کم عمری میں والد کا سایہ اٹھ جانے کے بعد دنیا کابیسٹ انویٹو ڈیزائن ایوارڈ حاصل کرنے والا پاکستانی نوجوان جس نے اپی کمپنی متعارف کروادی ہے ۔اس کی کمپنی امپیریل انجینئرنگ نے اپنے برانڈ کی موٹرسائیکلز ،موٹرسائیکل رکشہ اور کارگولوڈر مارکیٹ میں متعارف کرا دی ہیں۔

قاسم علی شاہ کے مطابق مرزا محمد ارسلان جو کہ ان کے ہزار شاگردوں میں سے ایک شاگرد ہے جو آج ملک کی ترقی میں اپنا بھرپورکردار ادا کر رہا ہے۔چھوٹی عمر میں باپ کا سایہ اٹھ جانےکے باوجودبھی وہ ثابت قدمی کے ساتھ اپنے مشن پے گامزن رہا۔نویں کلاس میں ارسلان نے قاسم علی شاہ کی اکیڈمی میں ایڈمیشن لیا۔یو-ای -ٹی سے نہ صرف تعلیم مکمل کی بلکہ اپنے ڈیپارٹمنٹ میں ٹاپ بھی کیا۔

ارسلان نے ایک اور اعزاز یہ حاصل کیا کہ انٹرنیشنل مقابلے (شیل ایکو میراتھون،ملائشیا) میں یونیورسٹی کی نمائندگی کی اور بیسٹ انویٹو ڈیزائن کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے والد کے کاروبار کو سنبھالا اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں جدت بھی لاتے گئے۔

آج کل ان کی کمپنی امپیریل انجینئرنگ نے اپنے برانڈ کی موٹرسائیکلز ،موٹرسائیکل رکشہ اور کارگولوڈر مارکیٹ میں متعارف کرا دی ہیں۔موبائل انڈسٹری میں اپنانام بنانے کے ساتھ ساتھ ارسلان تائیکوانڈو مارشل آرٹس کا بہترین کھلاڑی بھی ہے اور کوریا اور تھائی لینڈ میں پاکستان کی نمائندگی کر کے میڈل جیت چکاہے۔ اس وقت اربن ایتھلیٹ کے نام سے لاہور میں اس کے 4کلبز موجود ہیں۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں