رواں مالی سال کا آغاز بڑی صنعتوں کے لئے اچھا نہ رہا، ادارہ شماریات 17

رواں مالی سال کا آغاز بڑی صنعتوں کے لئے اچھا نہ رہا، ادارہ شماریات

رواں مالی سال کا آغاز بڑی صنعتوں کے لئے اچھا نہ رہا، ادارہ شماریات

اسلام آباد (92 نیوز) – رواں مالی سال کا آغاز بڑی صنعتوں کے لئے اچھا نہ رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق پہلے ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں نمایاں کمی سامنے آئی۔ جون 2022 کے مقابلے میں لارج اسکیل مینو فیکچرنگ میں 16.5 فیصد کمی ہوئی۔

گزشتہ مالی سال جولائی کے مقابلے رواں مالی سال جولائی میں 1.4 فیصد کمی آئی۔ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ٹیکسٹائل کی پیداوار میں 2.2  فیصد کی کمی ہوئی ۔ سٹیل انڈسڑی  میں کوک اور پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 5.2 فیصد کمی ہوئی۔ فارماسیوٹیکل کی پیداوار میں 35.2 فیصد اور خوراک کی پیداوار میں 9.3 فیصد کی کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق  تمباکو کی پیداوار میں 75.5 فیصد اور مشینری اور آلات کی پیداوار میں 48.4 فیصد کی کمی ہوئی۔ آئرن اور اسٹیل کی پیداوار میں 0.6 فیصد اور ریڈی میڈ گارمنٹس  کی پیداوار 4.4 فیصد اضافہ ہوا۔ فرنیچر کی پیداوار میں 2.2 فیصد اور لیدر کی مصنوعات کی پیداوار میں 0.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔ پٹرولیم کی 11 کمپنیوں کی پیداوار میں 1 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق  بڑی صنعتوں کی پیداوار جی ڈی پی کا 9.7 فیصد ہے۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں