saudi-arabia-government-employees 93

سعودی حکومت نے ملازمین کو خبردار کردیا

ریاض : سعودی عرب کی حکومت نے ملازمت سے ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین سے متعلق اہم ہدایات جاری کی ہیں جس کی خلاف ورزی پر سخت سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ کوئی بھی سرکاری ملازم سروس ختم ہونے کے بعد بھی اپنے ادارے کی کسی خفیہ دستاویز کو عام نہیں کرسکتا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے بیان میں کہا کہ اگر کسی سرکاری ملازم کو اپنی ملازمت کی وجہ سے کوئی خفیہ اطلاع ملی ہو تو وہ اسے ملازمت کے دوران عام کرسکتا ہے اور نہ ملازمت ختم ہونے کے بعد اسے اس کی اجازت ہے۔

پبلک پراسیکیوشن نے انتباہ کیا کہ راز کا افشا سنگین جرائم میں سے ایک ہے اور اس پر گرفتاری ہوگی۔
پبلک پراسیکیوشن نے خفیہ دستاویزات کے حوالے سے وضاحت کی کہ ہر وہ دستاویز جس میں خفیہ معلومات ہوں اور اسے عام کرنے سے قومی سلامتی، اس کے مفادات، اس کی پالیسی یا اس کے حقوق کو نقصان پہنچے۔

یہ اطلاع مختلف اداروں نےازخود جاری کی ہو یا انہیں کہیں سے موصول ہوئی ہو ایسی اطلاع پر مشتمل دستاویز کو پبلک کرنے کی اجازت نہیں ہے

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں