صدر مملکت اور وزیراعظم کی شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت 26

صدر مملکت اور وزیراعظم کی شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت

صدر مملکت اور وزیراعظم کی شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت

اسلام آباد (92 نیوز) – صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کی۔

صدر پاکستان عارف علوی نے اپنے ایک بیان میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک پوری قوم متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرتی رہے گی اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہ ہو پائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ان جوانوں کو مجھ سمیت پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کریںاور ان کے اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا کریں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے بھی وزیرستان میں فوجی قافلے پر  خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے لیے جان قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے قوم کو ڈرا نہیں سکتے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وطن کی حفاظت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ سکیورٹی فورسز ایسے بزدلانہ حملوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گی۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں