شہروں میں چھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے تک بجلی بند رہنے لگی 23

شہروں میں چھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے تک بجلی بند رہنے لگی

شہروں میں چھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے تک بجلی بند رہنے لگی

اسلام آباد (92 نیوز) – ایک طرف حبس تو دوسری طرف لوڈشیڈنگ ختم نہ ہو سکی۔ شہروں میں چھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے تک بجلی بند رہنے لگی۔

پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 800 میگاواٹ سے زائد ہو چکا ہے۔ طلب 27 ہزار 2 سو اور پیداوار 20 ہزار 300 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 7 ہزار 5 سو میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ سرکاری تھرمل پلانٹس 6سو70میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 8 ہزار9سو میگا واٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس5سو میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 143 ہے۔ بگاس پاور پلانٹس سے 87 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ جوہری ایندھن 2 ہزار 5سو69میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔



Source

Bilal Sharif
Author: Bilal Sharif

Muhammad Bilal is senior columnist and writer||Studied as Electrical Engineer at Bahauddin Zakariya University|| Former Employee at Fatima Fertilizer Company Limited, Sadiqabad, FFCL||currintely working KEPCO KPS

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں